امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو
شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔مسٹر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے 15 سفیروں کے ساتھ کل یہاں
ایک میٹنگ میں کہا کہ
شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے نیوکلیائی بم کا تجربہ
کئے جانے کے اندیشہ کے دوران سیکورٹی کونسل کو پیونگ یونگ کے خلاف نئی
پابندی لگانے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا مسلسل نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل پروگرام چلا رہا ہے۔